نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر کی خاتون مسلمان پولیس انسپکٹرنائلہ حسن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر'آک لینڈ' میں انسپکٹر پولیس کے عہدےپر ایک مسلمان خاتون تعینات ہیں جو نائلہ حسن کے نام سے جانی جاتی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌کے مطابق 50 لاکھ کی آبادی والے غیرمسلم ملک میں کسی مسلمان خاتون کا سب سے بڑے شہر میں پولیس کے انسپکٹر کے عہدے پرتعینات ہونا اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ جمعہ کے روز کرائیسٹ چرچ میں ایک آسٹریلوی دہشت گرد کے ہاتھوں 50 نمازیوں کی شہادت کے بعد ان کی یاد میں منعقدہ تعزیزتی تقریب سے خطاب میں نائلہ حسن بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں‌نے کہا کہ میں بھی ایک مسلمان ہوں۔ انہوں‌نے اپنی گفتگو کا آغاز السلاعلیکم سے کیا اس کے بعد الحمد لله والصلاة على رسوله الكريم کے الفاظ پڑھے۔ نائلہ حسن نے کہا کہ اسے فخر ہے کہ وہ نیوزی لینڈ جیسے ملک میں پولیس کی انسپکٹر ہیں۔ یہ وہ ملک ہے جس میں ایک آسٹریلوی دہشت گرد نے عبادت میں مصروف 50 مسلمانوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا ہے۔

دہشت گردی کے وحشیانہ واقعے پر بات کرتے ہوئے نائلہ حسن بھی رو پڑیں۔ انہوں‌نے نیوزی لینڈ میں مقیم مسلمانوں کو تسلی دی کہ وہ مطمئن رہیں۔ہم اس ملک کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔ یہ ملک ہم سب کا ہے اور یہاں پر بسنے والے مقامی اور غیرملکیوں کا تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

ادھر سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج بھی وائرل ہوئی ہے جس میں نائلہ حسن کو آک لینڈ میں پولیس کے حصار میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں