ایران کا میزائل پروگرام مشرقِ اوسط کو عدم استحکام سے دوچار کررہا ہے: امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا کی ایک اعلیٰ خاتون عہدہ دار نے کہا ہے کہ ایران کا میزائل پروگرام مشرق ِاوسط کو عدم استحکام سے دوچار کررہا ہے اور اس سے خطے میں اسلحے کی دوڑ شروع ہونے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔

امریکا کی معاون وزیر خارجہ برائے اسلحہ کنٹرول ، تصدیق اور پاسداری وائی لیم بولیٹ نے واشنگٹن میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہتھیاروں پر کنٹرول کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں کہا کہ واشنگٹن ایران کی خطے میں بیلسٹک میزائلوں کے پھیلاؤ اور ا سلحہ کی غیر قانونی طور پر منتقلی کی سرگرمیوں کا جارحانہ انداز میں سدِّباب کرے گا۔

انھوں نے ’’تمام ذمے دار ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایران کو میزائل ٹیکنالوجی کی منتقلی پر پابندی سے متعلق قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کریں ‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں