کویت کو مشرق ِ اوسط امن منصوبے سے متعلق امریکا کے کردار پر اعتماد ہے : وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کویت کو مشرقِ اوسط امن منصوبے اور یمن میں جاری جنگ کا کوئی امن حل پیش کرنے میں امریکا کے کردار پر اعتماد ہے۔ یہ بات کویتی وزیر خارجہ شیخ صباح الخالد الصباح نے منگل کے روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ کویت شہر میں مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہی ہے۔

انھوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مجوزہ امن منصوبے میں خطے کی صورت حال اور تمام متعلقہ فریقوں کے تحفظات کو پیش نظر رکھا جائے گا۔شیخ الصباح نے ’’ خلیج کی سکیورٹی کے دفاع کے لیے امریکا کے سخت موقف کو سراہا اور کہا کہ کویت اور امریکا میں یمن میں جاری بحران کے پُرامن حل کے لیے اتفاق رائے پایا جاتا ہے ۔

مائیک پومپیو سوموار کی شب کویت پہنچے تھے۔اس کے بعد وہ لبنان اور اسرائیل جائیں گے۔انھوں نے کویت میں آمد سے قبل کہا تھا کہ ’’ کویت خطے میں دفاع اور انسدادِ دہشت گردی سمیت امریکا کے مفادات کے تحفظ اور انھیں آگے بڑھانے کے لیے ایک دیرینہ اور اہم شراکت دار ہے‘‘۔

انھوں نے امیرِکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اور دوسرے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔انھوں نے کویت ، امریکا تیسرے تزویراتی مکالمے میں بھی شرکت کی ہے۔

مائیک پومپیو نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ انھوں نے کویتی قیادت سے دفاع ، انسدادِ دہشت گردی اور دو طرفہ تجارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں