گریفتھس کا الحدیدہ کے حوالے سے پیش رفت کا مُژدہ ، حوثیوں کی نیت میں فتور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن میں حوثیوں نے ایک بار پھر اس نیت کا اظہارکیا ہے کہ وہ الحدیدہ شہر سے انخلا پر عمل درامد کا ارادہ نہیں رکھتے۔ یہ موقف منگل کے روز یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کے اہم اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ گریفتھس نے اپنے اعلان میں کہا تھا کہ "یمنی حکومت اور حوثیوں کے ساتھ بات چیت کے بعد الحدیدہ میں انخلا اور نئی صف بندی کے پہلے مرحلے کے نفاذ کے لیے اتفاق رائے کی جانب پیش قدمی ہوئی ہے"۔

ادھر حوثیوں کی انقلاب سپریم کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے امریکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ ان کی جماعت الحدیدہ کے مرکزی ساحلی شہر سے دست بردار نہیں ہو گی۔

محمد علی کا کہنا تھا کہ حوثی اپنی فورسز ہٹانے پر تو آمادہ ہو گئے ہیں تاہم وہ "علاقے پر کنٹرول" رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیا یمنی حکومت کو کسی حیلے سے الحدیدہ کی بندرگاہ پر کنٹرول حاصل نہیں کرنے دے گی۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ الحدیدہ سے فورسز کے انخلا کے حوالے سے "بڑی پیش رفت" ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ میں سفارت کاروں نے بتایا ہے کہ حوثی عناصر الصلیف اور راس عیسی کی بندر گاہوں سے انخلا سے انکار کر رہے ہیں جب کہ یہ پہلے مرحلے کا ایک طے شدہ اور متفقہ حصہ تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں