نیوزی لینڈ میں شوہر اور بیٹے کو کھو دینے والی شامی خاتون کے لیے مکان کا عطیہ

رابطہ عالم اسلامی سلویٰ مصطفیٰ کو مکان خرید کر فراہم کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نیوزی لینڈ میں 15 مارچ کو مساجد میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں اپنے شوہر اور بیٹے کو کھو دینے والی ایک شامی خاتون کو رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے مکان خرید کر دینے کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ کے مطابق شامی پناہ گزین خاتون سلویٰ مصطفیٰ کا شوہر خالد اور اس کا بڑا بیٹا حمزہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ میں مسجد النور میں ہونے والی دہشت گردی میں شہید ہوگئے تھے۔

مکہ مکرمہ میں قائم رابطہ عالم اسلام کے ڈائریکٹر برائے آسٹریلیا و نیوزی لینڈ مشبب القحطانی نے متاثرہ شامی خاندان سے اسپتال میں ملاقات کی۔ سلویٰ کا خاندان 8 ماہ قبل ہی نیوزی لینڈ پہنچا تھا۔ اس موقع پرسلویٰ نے بتایا جب اس نے مسجد میں دہشت گردی کی خبر سنی تو فورا بیٹے کا فون نمبر ملایا۔ فون آن ہوگیا مگر بیٹے نے بات نہیں کی۔ البتہ اندھا دھند گولیوں کی تڑتڑاہٹ سنائی دے رہی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں