.

"اوبر" اپنی حریف "کریم" کو خریدنے کے لیے 3 ارب ڈالر کی ڈیل کرے گی : ذرائع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بلومبرگ نیوز ایجنسی نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی کمپنی اوبر ٹکنالوجیز رواں ہفتے مشرق وسطی میں اپنی حریف کمپنی کریم نیٹ ورکس کی خریداری کے منصوبے کا اعلان کرے گی۔

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ متعلقہ شرائط کی دستاویز کے مطابق اوبر 1.4 ارب ڈالر نقد ادا کرے گی۔ اس کے علاوہ 1.7 ارب ڈالر قابل بدل نوٹس کی صورت میں دیے جائیں گے جو 55 ڈالر فی شیئر کے لحاظ سے اوبر کمپنی کے شیئرز میں تبدیل کیے جا سکیں گے۔

کریم نیٹ ورکس نے اس ڈیل کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جب کہ اوبر ٹکنالوجیز کی جانب سے بھی درخواست کے باوجود کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ اوبر کمپنی IPO لانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ اس منصوبے کی نگرانی کرنے والے بینکروں کا کہنا ہے کہ اس کی مجموعی قیمت 120 ارب ڈالر تک جا سکتی ہے۔