ایرانی مداخلت روکنے کے لیے خالد بن سلمان اور مائیک پومپیو مشترکہ کوششوں پر متفق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے خطے میں ایرانی مداخلت اور دہشت گردی کی پشت پناہی کے خلاف مل کر کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

العربیہ کے مطابق واشنگٹن میں ایک ملاقات میں دونوں رہ نمائوں نے یمن میں سویڈن کی میزبانی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی حمایت کی اور اس کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیا۔

مائیک پومپیو نے یمن میں سیاسی عمل میں پیش رفت اور اس حوالے سے سعودی عرب اور اقوام متحدہ کی مساعی کا خیر مقدم کیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے شہزادہ خالد بن سلمان کو نیا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان باہمی تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ دونوں رہ نمائوں میں علاقائی اور عالمی امور کے ساتھ دوطرفہ تعاون اور تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں