ایم بی سی کے زیر اہتمام میڈیا میں آنے کے خواہاں سعودی نوجوانوں کے لیے تربیتی پروگرام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مشرقِ اوسط کا بڑا میڈیا گروپ ایم بی سی ثقافت اور تخلیقی آرٹ کے پیشے کو اختیار کرنے کے خواہاں سعودی نوجوانوں کے لیے ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا آغاز کررہا ہے۔

ایم بی سی امید ( ہوپ) کے زیر اہتمام اس پروگرام کا نام سعودی بوٹ کیمپ رکھا گیا ہے ۔اس میں میڈیا مواد یا تخلیقی منصوبوں میں تجربے کے حامل سعودی نوجوان اپنی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لیے حصہ لے سکتے ہیں۔انھیں میڈیا کی صنعت کو بہ طور پیشہ ور ماہر اختیار کرنے کے اسرار ورموز اور ہُنر سکھائے جائیں گے۔

بوٹ کیمپ کے زیر اہتمام مختلف کورسز کا آیندہ مہینوں کے دوران میں آغاز ہوگا۔ ان میں فلم ، سینما اور ٹی وی ڈراما میں جدید رجحانات سکھانے پر توجہ دی جائے گی۔کورسز کے شرکاء کو ایم بی سی اسٹوڈیوز کے اشتراک سے اسٹودیو اور پروڈکشن کمپنیوں کے ماہرین ، ٹی وی کی پیشہ ور شخصیات اور متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوسرے پیشہ ور حضرات تربیت دیں گے۔

شرکاء کو مسودہ نویسی ( اسکرپٹ رائٹنگ) ،پروڈکشن اور ہدایت کاری کی تربیت دی جائے گی۔ان کورسز کا ایک اور مقصد میڈیا کے شعبے کے لیے سعودی نوجوان مرد وخواتین میں سے نئے چہروں کی تلاش بھی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں