تیونسی صدر کی طرف سے شاہ سلمان کے لیے اعلیٰ ترین اعزاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

تیونس کے صدر نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ملک کا اعلیٰ ترین ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گذشتہ روز تیونس میں صدر السبسی سے ملاقات کے موقع پر شاہ سلمان کو ملک کے اعلیٰ ترین ایوارڈ دیا گیا گیا۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور تیونس کے صدر الباجی قاید السبسی نے گذشتہ روز تیونس میں ملاقات کے دوران کئی مشترکہ معاہدوں اور یاداشتوں پر دستخط کیے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور تیونسی صدر الباجی قاید السبسی کے درمیان گذشتہ روز تیونس میں قرطاج شاہی محل میں ملاقات ہوئی۔

دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، ممالک، علاقائی امور اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل مسائل پر بات چیت کی گئی۔

قصر قرطاج پہنچنے پر تیونسی صدر نے شاہ سلمان اور ان کے ہمرہ آنے والے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہ نمائوں کی ملاقات کی یادگاری تصاویر بھی بنائی گئیں۔ ملاقات کے بعد دونوں رہ نمائوں نے مفصل بات چیت کی جس میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی وفود بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں