شاہ سلمان اور تیونسی صدر نے مشترکہ معاہدوں کی منظوری دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور تیونس کے صدر الباجی قاید السبسی نے گذشتہ روز تیونس میں ملاقات کے دوران کئی مشترکہ معاہدوں اور یاداشتوں پر دستخط کیے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ ے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود اور تیونسی صدر الباجی قاید السبسی کے درمیان گذشتہ روز تیونس میں قرطاج شاہی محل میں ملاقات ہوئی۔

دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ ، ممالک، علاقائی امور اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل مسائل پر بات چیت کی گئی۔

قصر قرطاج پہنچنے پر تیونسی صدر نے شاہ سلمان اور ان کے ہمرہ آنے والے وفد کا استقبال کیا۔اس موقع پر دونوں رہ نمائوں کی ملاقات کی یادگاری تصاویر بھی بنائی گئیں۔

ملاقات کے بعد دونوں رہ نمائوں نے مفصل بات چیت کی جس میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی وفود بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں