پینٹاگان نے سعودی عرب کو44 تھاڈ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکا کے محکمہ دفاع پینٹاگان نے لاک ہیڈ مارٹن کارپویشن کو سعودی عرب سمیت بعض ممالک کو 2 ارب 40 کروڑ ڈالر مالیت کے تھاڈ میزائل فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

سعودی عرب اور امریکی حکام کے درمیان گذشتہ سال نومبر میں اس ضمن میں سودا طے پایا تھا ۔اس کے تحت سعودی عرب لاک ہیڈ مارٹن کے ساختہ 44 ٹرمینل ، ہائی آلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس ( تھاڈ) لانچرز ، میزائل اور ان سے متعلقہ آلات خرید کرے گا۔

پینٹاگان نے کہا ہے کہ سعودی عرب تھاڈ میزائلوں کی خریداری کے لیے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر میں سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم ادا کرے گا۔

امریکا کی سب سے بڑی اسلحہ ساز فرم لاک ہیڈ مارٹن کا ساختہ تھاڈ نظام مختصر ، درمیانے اور وسطی رینج کے بیلسٹک میزائلوں کو مار گرانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔امریکا کی ایک اور فرم رے تھیون اس نظام کے جدید راڈار تیار کرتی ہے۔
پینٹاگا ن کے بیان کے مطابق طے شدہ سمجھوتے کے تحت سعودی عرب کو اس کے زیر استعمال موجودہ ازکار ِ رفتہ تھاڈ میزائلوں کی جگہ نئی تھاڈ ٹیکنالوجی مہیا کی جائے گی اور اس کے میزائل نظام کو جدید بنایا جائے گا ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں