امریکا ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی تیاری میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا کے تین عہدے داروں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ واشنگٹن ایرانی پاسداران انقلاب کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے گا۔ یہ پہلا موقع ہو گا جب امریکا سرکاری طور پر کسی دوسرے ملک کی ایک ریاستی فورس کو دہشت گرد جماعت کا درجہ دے گا۔

مذکورہ عہدے داروں کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ اعلان پیر کے روز متوقع ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی پالیسی میں اس تبدیلی کا دفاع کرتے ہوئے اسے ایران کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے سخت موقف کا حصہ قرار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں