سعودی عرب : مشرقی صوبہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں اتوار کو سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو مطلوب مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں اور دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

العربیہ کے نمایندے کی اطلاع کے مطابق ان چاروں مشتبہ افراد نے القطیف میں واقع ابو حدریہ کے نزدیک ایک چیک پوائنٹ پر سکیورٹی اہلکاروں کو جُل دے کر بھاگنے کی کوشش کی تھی ۔وہ ملک سے راہِ فرار اختیار کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

ان چاروں افراد میں سے تین کے نام سعودی عرب کو مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں