استنبول ہوائی اڈے پر طیاروں کو کنٹرول کرنے کے خودکار نظام میں فنی خرابی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی کے استنبول میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے میں طیاروں کو کنٹرول کرنے کے خود کار نظام میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث انتظامیہ کو روایتی مینول طریقے سے طیاروں کو کنٹرول کرنا پڑا۔

ویب سائیٹ'Airporthaber ' کے مطابق استنبول ہوائی اڈے کی انتظامیہ کی طرف سے تمام فضائی کمپنیوں کو ایک انتباہی پیغام جاری کیا گیا جس میں انہیں ہوائی اڈے کے خود کار نظام میں خلل سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

پیغام میں فضائی کمپنیوں اور گرائونڈ پر کام کرنے والے اداروں کو ہوائی اڈے کے خود کار نظام میں پیدا ہونےوالی فنی خرابی اور اس کے بعد ضروری احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیاگیا۔ بعد ازاں وہ فنی خرابی دور کردی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں