.

جنوبی سوڈان کے صدر اور اپوزیشن لیڈر کو ویٹی کن میں "روحانی گوشہ نشینی "کی دعوت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ویٹی کن سٹی نے جنوبی سوڈان کے صدر اور اپوزیشن لیڈر کو دعوت دی ہے کہ وہ دو روزہ روحانی گوشہ نشینی میں شریک ہوں۔ اس کا مقصد استحکام کو مضبوط بنانا اور امن معاہدے کے حوالے سے اعتماد قائم کرنا ہے جو 5 برس جاری رہنے والی خانہ جنگی کے بعد کمزور پڑ چکا ہے۔

جنوبی سوڈان میں اپوزیشن لیڈر رک مشار بدھ کے روز ویٹی کن روانہ ہوئے تھے۔ صدر سلواکیر اطالوی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد روم میں موجود ہیں۔

ویٹی کن کا کہنا ہے کہ روحانی خلوت کی مجلس جمعرات کے روز اختتام پذیر ہو گی اور یہ "مراقبے اور دعا" کے لیے اچھا موقع ہے۔ ساتھ ہی یہ اُن لوگوں کے لیے "ملاقات اور مصالحت" کا بھی موقع ہے جن پر جنوبی سوڈان کے عوام کے واسطے پر امن مستقبل کے لیے کام کرنے کی ذمے داری عائد ہوتی ہے۔

جنوبی سوڈان میں نظر بند اپوزیشن لیڈر مشار نے اس ایونٹ کے لیے سفر کی اجازت حاصل کی۔