جزیرہ سیناء میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، تین حملہ آور ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصری فوج نے جزیرہ نما سیناء میں دہشت گردوں کی طرف سے حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گھات لگا کر تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دہشت گردوں کےایک گروپ نے جنوبی سیناء میں عیون موسیٰ کے مقام پر حملے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ انہوں‌ نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی کوشش کی جس پر جوابی کارروائی میں تین شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ اس آپریشن میں تین فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

عیون موسیٰ میں تین دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے ک رسرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ آپریشن کئی گھنٹے جاری رہا۔ عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان کئی گھنٹے فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

ادھر مصری وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ سیکیورٹی فورسز نے عیون موسیٰ‌ کےمقام پر شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں متعدد جنگجوئوں کو ہلاک کر دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسند عیون موسیٰ کے مقام پر ایک چیک پوسٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ فائرنگ کےتبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں