واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک شخص کی خود سوزی کی کوشش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن میں جمعے کے روز وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی۔ اس موقع پر صدارتی محافظین کی فورس کے اہل کاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ کو بجھایا۔

مذکورہ شخص کو حراست میں لے کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس شخص کا علاج ہو رہا ہے اور اس کی حالت خطرے میں نہیں۔

اس حوالے سے "سیکرٹ سروس" نے بتایا کہ اس کے ایجنٹس نے فوری مداخلت کر کے آگ کو بجھا دیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

سیکرٹ سروس کے بیان میں واضح کیا گیا کہ واقعے کے بعد عارضی طور پر پینسلوینیا اسٹریٹ پر پیدل چلنے والوں کی آمد و رفت کو روک دیا گیا تھا۔ حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں