.

برطانیہ کی اپنے شہریوں‌کو ایران کےسفرمیں محتاط رہنے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو ایران کےغیرضروری سفر میں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیاہےکہ برطانوی شہریوں کی ایران کے لیے سفرکی شرائط اپ ڈیٹ کی گئی ہیں۔ نئی ہدایات میں ان شہریوں کو ایران جانے میں محتاط رہنے کو کہا گیاہے جن کے پاس ایران اور برطانیہ دونوں کی شہریت موجود ہے۔

اس کےساتھ ساتھ برطانوی شہریوں سےکہاگیا ہےکہ وہ ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کا سفر نہ کریں۔

ایک سال کے دوران برطانیہ کی اپنے شہریوں کو ایران کے سفر کے حوالےسےیہ دوسری وارننگ ہے۔ یہ وارننگ ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب برطانوی شہریت رکھے والے متعدد ایرانیوں کو تہران پہنچنے پر گرفتا کیا گیا تھا۔