.

قومی وفاق حکومت کے جنگی طیارے غیرملکی پائلٹ اڑا رہے ہیں: المسماری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی فوج کےترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے ایک بیان میں الزام عایدکیا ہے طرابلس پرقابض قومی وفاق حکومت کےجنگی طیارےغیرملکی ہوا باز اڑا رہےہیں۔

ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لیبیا میں‌متعدد مقامات پر بمباری کرنے والے حکومتی فورسز کے حامی ملیشیائوں کےجنگی طیارے غیرملکی پائلٹ اڑاتےہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران جنرل المسماری نے بعض غیرملکی ہوابازوں کی تصاویر بھی دکھائیں۔ ان میں سے ایک امریکی اور دوسرا اطالوی شہریت رکھتا ہے۔ انہوں‌نے کہا کہ ان دنوں‌ہوا بازوں‌نے لیبیا میں فوج پربمباری کی آڑ میں شہری آباد کونشانہ بنایا۔

ذرائع نےتصدیق کی ہے کہ لیبیا میں جنرل حفتر کی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کرنےوالےطیاروں کے ہواباز امریکا اور اٹلی کی شہریت رکھتےہیں۔ ان میں سے ایک کی عمر 45 سال ہے۔ جنرل المسماری نے 'میگ 23' جنگی طیارےپر سوار ہواباز کی تصویر دکھائی جب کہ ایک دوسری تصویر میں جنگی طیارے'ایل 39' کو ایک غیرملکی پائلٹ کو اڑاتے دکھایا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں لیبی فوج کےترجمان کا کہنا تھا کہ طرابلس میں دہشت گرد ملیشیا کو غیربھاری جانی اورمالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طرابلس کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے تک آپریشن جاری رکھاجائےگا۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک کے 95 فی صد آئل فیلڈ پر سرکاری فوج کا کنٹرول ہے۔