.

عمر البشیر کوعالمی عدالت کے حوالے کرنے کا فیصلہ منتخب حکومت کرے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوڈان کی عسکری کونسل نے باور کرایا ہےکہ معزول صدر عمرالبشیر کو ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف کے حوالے کرنے کا فیصلہ منتخب حکومت کرے گی۔

سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے ایک رکن نے کہاکہ عالمی فوج داری عدالت نےعمرالبشیر کو دارفور میں قتل عام کے الزامات کے تحت اشتہاری قرا ردے رکھا ہے مگر ہم انہیں عالمی عدالت کے حوالے نہیں کرسکتے۔ یہ فیصلہ سوڈان کی منتخب حکومت کرے گی کہ آیاصدر البشیرکو آئی سی سی کے حوالے کیا جائے یانہیں۔

عسکری کونسل کے رکن جلال الدین شیخ‌نے ایتھوپیا میں قائم سوڈانی سفارت خانے میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عمر البشیر کی عالمی عدالت انصاف کو حوالگی کافیصلہ منتخب سول حکومت کرے گی۔ عبوری عسکری کونسل اس حوالےسے کوئی فیصلہ نہیں کرےگی۔

سوڈانی عسکری کونسل کے رکن جلال الدین شیخ نے گذشتہ روز ادیس ابابا کا دورہ کیا اور ایتھوپیا کے صدر سے ملاقات کی۔

ٌخیال رہےکہ عالمی عدالت انصاف سوڈان کے معزول صدرعمرالبشیر کے خلاف سنہ 2009ء اور 2010ء کو دو بار دارفور صوبےمیں انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے تحت ریڈ وارنٹ جاری کرچکی ہے۔