.

یمن فوجی آپریشن میں شامل فوج واپس نہیں بلائیں گے:سوڈانی عسکری کونسل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوڈان کی عبوری فوجی کونسل نے کہا ہےکہ یمن میں حوثی باغیوں کی سرکوبی کے لیے قائم عرب اتحاد میں شامل فوجی دستے واپس نہیں بلائےجائیں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌کےمطابق عسکری کونسل کے وائس چیئرمین جنرل محمد حمدان دقلو نے ایک بیان میں کہا کہ یمن میں آئینی حکومت کی عمل داری کی بحالی کے حوالے سے کونسل کا موقف واضح ہے۔ جب تک عرب اتحاد کو سوڈانی فوج کی ضرورت ہےاس وقت تک ہم اپنے فوجی دستے یمن سے واپس نہیں بلائیں گے۔

ادھر سوڈانی عسکری کونسل کی طرف سے سوموار کے روز ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی قیادت میں اہم تبادلے ہوئے ہوئے اور مسلح افواج کی کمان جنرل ھاشم عبدالمطلب احمد بابکر کو سونپی گئی ہےجب کہ جنرل محمد عثمان الحسین کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔