.

اٹلی میں داعش کے حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں دو مشتبہ افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اٹلی میں پولیس نے سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے نام پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک چوبیس سالہ اطالوی نوجوان اور اٹھارہ سالہ مراکشی لڑکے کو ملک کے شمالی علاقے میں گرفتار کیا گیا ہے۔انھوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹس پر داعش کی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

میڈیا کی رپورٹس میں اطالوی پراسیکیوٹرز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں گرفتار نوجوان ’’حملے کے لیے تیار‘‘ تھے۔انھوں نے اٹلی کی سرزمین پر ایک حملے کی منصوبہ بندی کی تھی اور وہ لڑنے کے لیے شام جانے کا بھی ارادہ رکھتے تھے مگر وہاں داعش کی شکست کے بعد ان کے عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں افراد نے بموں کی تیاری ، بم دھماکوں اور خودکش حملوں کے لیے ہدایات حاصل کرنے کی غرض سے انٹرنیٹ سے ہدایاتی ویڈیو ڈاؤن لوڈ کی تھی۔