امریکی امن منصوبے کا اعلان رمضان المبارک کے بعد کیا جائے گا: کوشنر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور وائٹ ہائوس کے مشیر جیرڈ کوشنر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مجوزہ امن منصوبے کا اعلان رمضان المبارک کے آخر میں یا اس کے بعد کیا جائے گا۔

انہوں‌ نے مختلف ملکوں کے سفیروں پر زور دیا کہ وہ صدر ٹرمپ کے تیار کردہ امن منصوبے کے حوالے سے کھلے پن کا مظاہرہ کریں۔

خیال رہے کہ امریکا نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے ایک نئے امن پروگرام کی تیاری پر کام شروع کر رکھا ہے۔ ذرائع ابلاغ میں اس منصوبے کو 'صدی کی ڈیل' کا نام دیا گیا ہے۔

فلسطینی اور بعض دوسرے ممالک امریکی امن منصوبے کو مشکوک قرار دیتے ہیں تاہم اس کی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے مجوزہ امن منصوبے میں فلسطینیوں کے حق خود ارادیت اور آزاد ریاست کا کوئی تصور نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں