سوڈانی عسکری کونسل کا قطری وفد سے ملاقات سے انکار

قطری وزیرخارجہ ملاقات کے بغیر خرطوم سے دوحہ واپس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈان کے ایک ذمہ دار ذریعے نے خبر دی ہے کہ سوڈان کی عسکری کونسل نے قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کی قیادت میں خرطوم کے دورے پر آئے وفد سے ملاقات سے انکار کر دیا جس کے بعد قطری وفد مایوسی کی حالت میں واپس دوحہ پہنچ گیا ہے۔

سوڈان کی عبوری فوجی کونسل کےایک ذریعے نے"العربیہ" نیوز چینل کو بتایا کہ قطری وفد کو بتایا گیا کہ اسے خرطوم کے دورے اور کونسل کے حکام سے ملاقات سے قبل باقاعدہ اجازت لینا چاہیے تھی مگر قطری حکام کی طرف سے پہلے سے کوئی رابطہ نہیں‌ کیا گیا۔

قبل ازیں منگل کو سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان عبدالرحمان نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ایک مشترکہ وفد کے ساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں سوڈان اور خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عرب اور امارات کے باہمی تاریخی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے اور سوڈان میں قیام امن، استحکام اور ترقی کے لیے مل کر اقدامات کرنے سے اتفاق کیا گیا تھا۔

اس موقع پر سعودی اور اماراتی وفد نے سوڈان کی عبوری کونسل کو اپنے ملکوں‌ کی طرف سے بھرپور تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں