.

سوڈان میں اقتدار سول حکومت کو منتقل کرنے کی پر زور حمایت کریں‌ گے: برطانوی سفیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوڈان میں برطانیہ کے سفیر عرفان صدیق نے کہا ہے کہ ان کا ملک سوڈان میں اقتدار سول حکومت کو منتقل کرنے کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے مرحلے میں سوڈان کے لیے سول حکومت زیادہ بہتر ہے۔

العربیہ سے بات چیت کرتے ہوئے برطانوی سفیر نے کہا کہ سوڈان کی تمام سیاسی قوتیں، پیشہ ور تنظیمیں، تبدیلی کی علم دار تحریکیں اور عسکری کونسل کا اقتدار جلد از جلد سول حکومت کے حوالے کرنے پر اجماع ہے۔

انہوں‌ نے کہا کہ سوڈان میں اتفاق رائے، بات چیت اور مذاکرات ضروری ہیں اور تمام قوتوں کو بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنا ہوگا۔