شمالی کوریا کا پومپیو کو جوہری بات چیت سے 'آؤٹ' کرنے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شمالی کوریا نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو واشنگٹن اور پیونگ یانگ کے درمیان جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت سے نکال دیا جائے۔ پومپیو کو اس حوالے سے حالیہ ڈیڈ لاک کا ذمے دار بھی ٹھہرایا گیا ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ میں امریکی امور کے دفتر کے ڈائریکٹر کون جونگ گون نے جمعرات کے روز کہا کہ "مجھے اندیشہ ہے کہ اگر پومپیو نے بات چیت میں شرکت کی تو یہ ایک بار پھر ڈگمگاہٹ کا شکار ہو جائے گی"۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ "امریکا کے ساتھ مکالمے کے ممکنہ طور پر دوبارہ آغاز کی صورت میں مجھے امید ہے کہ بات چیت میں ہمارے مقابل پومپیو نہیں ہوں گے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں