جمہوریہ لائبیریا کے صدارتی محل پر سانپوں کا قبضہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مغربی افریقی ملک لائبیریا کے صدارتی محل میں سانپ داخل ہوگئے اور انہوں نے صدر کو کئی روز تک محل میں داخل ہونے سے روکے رکھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق چند روز پیشتر لائبیرین صدر جارج ویا اپنے دفتر پہنچے تو دفتر کے فون اور فیکس مشین پر بڑے بڑے دو سانپ بیٹھے تھے۔

لائبیرین حکام کا کہنا ہے کہ سانپوں کےداخل صدارتی محل میں داخل ہونے کے باعث کئی روز تک معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں۔ وزارت خارجہ کےحکام کا کہنا ہےکہ سابق فٹبالر اور پیرس سان جرمن اور اے سی اطالوی اے سی میلن کے رکن کے گرائونڈ فلور کی سیڑھی کے قریب ان کے دفتر میں دو سانپ پائے گئے۔

سانپوں کومارنے کے لیے کیڑے مار اسپرے کیا گیا۔ وہیں پر پاسپورٹس اور ایمی گریشن کا بھی دفتر موجود ہے۔زہریلے اسپرے کے چھڑکائو کےباعث وہاں پر کئی روز تک معمول کا کام متاثر رہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں