عمرالبشیرکی جماعت کی صف اول کی قیادت گرفتار

معزول صدرکے گھر سےبھاری رقم برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈان میں عبوری عسکری کونسل نے معزول صدرعمرالبشیر کی جماعت نیشنل کانگریس کی صف اول کی قیادت کے خلاف کریک ڈائون شروع کیا ہے۔

خبر رساں ادارے'رائیٹرز' کےمطابق فوج نے نیشنل کانگریس کے قائم مقام صدر احمد ھارون، سابق نائب صدر علی عثمان محمد اور صدر جمہوریہ کے سابق معاون عوض الجاز کو حراست میں لے لیا ہے۔

"العربیہ" چینل کے ذرائع کےمطابق ملٹری انٹیلی جنس نے ہفتے کے روز نیشنل کانگریس کے سرکردہ رہنما نافع علی نافع کو گرفتار کرنے کے بعد کوبر جیل میں ڈال دیا ہے۔

اس کے علاوہ سابق اسپیکر احمدابراہیم الطاھر، علی عثمان محمد طہ، اسامہ عبداللہ ، عبدالرحیم محمد حسین اور سابق صدر کے دو بھائیوں عبداللہ اور العباس کو بھی کوبر جیل منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

قبل ازیں ہفتے کے روز سوڈان کے پراسیکیوٹر جنرل نے اسٹیٹ سیکیورٹی کا ادارہ ختم کرتے ہوئے اس کی جگہ انسداد بدعنوانی کمیشن قائم کیا ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل نے سیکیورٹی اور انٹیلی جنس میں سابق حکومت کے دور میں تعینات کیے گئے بعض عہدیداروں کو حاصل آئینی تحفظ ختم کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔

پراسیکیوٹر جنرل نے بدعنوانی اور قومی خزانے کی لوٹ مار کی نگرانی کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ یہ کمیٹی کرپشن کے حوالے سےہونے والی تحقیقات کی نگرانی کرےگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں