سعودی سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی ، الریاض کے شمال میں دہشت گردی کا حملہ ناکام

الزلفی مرکزبرائے تفتیش جرائم پر مشین گنوں ، بموں اور آتش گیر مواد سے حملہ آور ہونے والے چار دہشت گرد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز دارالحکومت الریاض کے شمال میں ایک تفتیشی مرکز پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سعودی سکیورٹی فورسز نے چار حملہ آور دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔العربیہ کے نمایندے نے اطلاع دی ہے کہ یہ دہشت گرد سعودی شہری تھے اور سخت گیر جنگجو گروپ داعش سے وابستہ تھے۔

العربیہ نے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ سعودی حکام نے الریاض سے 250 کلومیٹر شمال میں واقع علاقے الزلفی میں دہشت گردی کے حملے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ دہشت گردوں نے نظامتِ عامہ برائے تفتیش جرائم پر مشین گنوں ، بموں اور آتش گیر مواد سے حملے کی کوشش کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں