الجزائر:عدالت کے حکم پر دو سابق اعلیٰ فوجی افسروں کی گرفتاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

افریقی ملک الجزائر کی فوجی اپیل عدالت نے دو سابق فوجی جرنیلوں کی گرفتاری کےاحکامات دیے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ‌نیٹ‌ کے مطابق سابق سینیر فوجی افسروں بائی سعید اور شنتوف حبیب پر اسلحہ اور جنگی سازوسامان کے ٹھیکوں میں من پسند افراد کو نوازنے، فوجی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے اور دیگر الزامات عاید کیے ہیں۔

الجزائر کی البلیدہ فوجی عدالت کی طرف سےدونوں سابق فوجی افسروں کو عارضی طورپر حراست میں لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

عدالت نے ایک بیان میں کہا ہےکہ دونوں سابق فوجی افسروں کے خلاف قانون کے آرٹیکل 11 کے تحت ملٹری پراسیکیوٹر کے حکم پر کارروائی عمل میں‌لائی گئی ہے۔ان پر اسلحہ کے حصول اورلین دین میں ضابطہ کار کی خلاف ورزی کاالزام عاید کیا گیا ہے۔ انھوں نے فوجی قوانین سے ماورا اسلحہ کے ٹھیکوں میں نا اہل افراد کونوازا اور مخصوص افراد کو فائدہ پہنچایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں