سوڈان کی عبوری فوجی کونسل کے سربراہ سے خرطوم میں بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ نے خرطوم میں سوڈان کی عبوری فوجی کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان سے سوموار کے روز ملاقات کی ہے۔وہ سوڈان میں سابق صدر عمر حسن البشیر کی معزولی کے بعد خرطوم کا دورہ کرنے والے کسی عرب ملک کے پہلے اعلیٰ عہدے دار ہیں۔

شیخ خالد نے بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کا ایک خصوصی پیغام سوڈان کے فوجی حکمراں جنرل عبدالفتاح البرہان کو پہنچایا ہے۔اس میں بحرین کی جانب سے سوڈان اور عبوری فوجی کونسل کی حمایت کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ شیخ خالد نے خرطوم میں ایک تقریر میں کہا کہ ’’ بحرین اس اہم تاریخی مرحلے پر سوڈان اور اس کے عوام کی حمایت کا اظہار کرتا ہے‘‘۔

انھوں نے کہا کہ بحرین جمہوریہ سوڈان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور وہ مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے مفاد میں ان تعلقات کو مزید فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے‘‘۔

انھوں نے یمن میں قانونی حکومت کی حمایت میں سوڈان کے عظیم کردار کو بھی سراہا ۔واضح رہے کہ سوڈانی فوجی دستے عرب اتحادی فوج میں شامل ہیں اور وہ یمن کی قومی فوج کے شانہ بشانہ حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف لڑرہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں