امریکی چینل "CNN" کی ریٹنگ نیچے کی جانب گامزن ، ٹرمپ کی جانب سے مبارک باد !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی نیوز چینل "CNN" کی ریٹنگ میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ اس رجحان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو "مبارک باد" کی ٹویٹ پر مجبور کر دیا جو سی این این کی جانب سے تنقید کے عتاب کا شکار رہے ہیں۔

ٹرمپ نے پیر کے روز مذکورہ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں صرف ایک لفظ "Congratulations" لکھا۔

میڈیا سے متعلق تحقیقاتی ادارے Nielsen Media Researchکی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے "سی این این" کی ریٹنگ نچلی ترین سطح پر تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 8 سے 12 اپریل کے دوران چینل کے مرکزی پروگراموں کو صرف 6.9 لاکھ افراد نے دیکھا۔ ان میں 1.8 لاکھ کی عمر 25 سے 54 برس کے درمیان تھی۔

اس کے مقابلے میں مثلا گزشتہ ہفتے "MSNBC" چینل کے پروگراموں کو 16 لاکھ ناظرین نے دیکھا۔ اسی طرح "فوکس نیوز" نے 24 لاکھ ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کیا۔

اس طرح "فوکس نیوز" گزشتہ ہفتے امریکی چینلوں کی ریٹنگ میں سرفہرست رہا جب کہ "سی این این" 15 ویں پوزیشن پر آ کر "ڈیسکوری چینل " اور "فوڈ نیٹ ورک "جیسے کم اہم چینلوں سے بھی نیچے چلا گیا۔

یاد رہے کہ "سی این این" کی ریٹنگ ،،، 2016 کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے خصوصی تحقیق کار روبرٹ مولر کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے مسلسل نیچے آ رہی ہے۔ اس رپورٹ کے نتائج نے ٹرمپ کے خلاف "سی این این" کی مہم کو اُلٹا کر رکھ دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں