ایران نے باب المندب اور آبنائے ہرمز بندرگاہیں بند کیں تو نتائج کا خود ذمہ دار ہو گا:امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکا نےایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ باب المندب اور آبنائے ہرمز بندرگاہوں کو بحری ٹریفک کے لیے بند کرنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نےکہا کہ ہم نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز اورباب المندب بندرگاہیں بند کیں تو اس کے نتیجےمیں ایران کو جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ امریکا کی طرف سے ایران سے تیل کی خریداری پر مکمل پابندی عاید کیے جانے کے اعلان کے بعد تہران نے آبنائے ہرمز اور باب المندب بندرگاہوں سے تیل بردار جہازوں کو گذرنے سے روکنے کا کا اعلان کیا تھا۔

امریکی عہدیدار نے کہا کہ ایران اور دیگر تمام ممالک کو آبنائے ہرمز اور باب المندب سے عالمی تجارتی ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں‌ گی۔

سوموار کے روز ایرانی وزارت پٹرولیم کے ایک ذریعے نے کہا تھا کہ تہران امریکا کی طر ف سے ایرانی خام تیل کی خریداری پر پابندی کے بعد پاسداران انقلاب کو تزویراتی اہمیت کی حامل باب المندب اور آبنائے ہرمز کو بند کرنے کاحکم دے گا۔
اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ 2 مئی کےبعد ایران سے تیل کی خریداری پر 8 ممالک کو دیا گیا استنثیٰ‌ختم کردیا جائے گااور اس میں مزید توسیع نہیں‌کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں