سوڈان : معزول صدر عمر البشیر کا بہنوئی اور دو نائبین گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈان میں حکام کی جانب سے سابق حکومت کی قیادت اور اہم شخصیات کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں معزول صدر عمر البشیر کے ایک بہنوئی اور دو سابق نائبین کو پکڑ لیا گیا ہے۔ یہ نائبین حسبو محمد عبد الرحمن اور محمد عثمان ہیں۔

سابق حکومت کی قیادت اس وقت کوبر جیل میں موجود ہے جہاں ان افراد کو انفراد سیل میں نہیں بلکہ عام قیدیوں کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

باوثوق ذرائع نے منگل کی شام تصدیق کی ہے کہ جیل میں سے زیادہ شخصیات موجود ہیں۔ ان میں عمر البشیر کی جماعت نیشنل کانگریس پارٹی کے رہ نماؤں کے علاوہ سابق حکومت میں ایگزیکٹو پوسٹ پر رہنے والے افراد بھی شامل ہیں جن کے بارے میں شبہ ہے کہ ان کا سیاسی اور اقتصادی کردار رہا۔

یاد رہے کہ سوڈان کے سابق صدر عمر البشیر کو گزشتہ ہفتے خرطوم کے نواحی علاقے بحری میں واقع کوبر جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی نے جیل کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ البشیر شدید سیکورٹی کے تحت ایک انفرادی سیل میں زیر حراست ہیں۔

ہفتے کے روز سوڈان میں جنرل پراسیکیوشن نے عمر البشیر کے خلاف منی لانڈرنگ اور بھاری رقوم قبضے میں رکھنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں