فرانس: نوترے ڈیم کیتھڈرل کو ڈھانپے کے لیے کوہ پیمائوں کی خدمات حاصل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حال ہی میں آتش زدگی کے نتیجے میں متاثر ہونے والے تاریخی نوترے ڈیم کیتھڈرل کے مرمتی کام کے دوران اسے ڈھانپنے کےلیےکوہ پیمائوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔

تاریخی گرجا گھر کی مرمت کرنےوالے حکام کا کہنا ہے کہ چرچ کے زیرتعمیر حصے کو بارش کے پانی سے بچانے کے لیے پیشہ ور کوہ پیمائوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے پیرس میں بارش کاامکان ہے اور بارش گرجا گھر کے زیرتعمیر حصےمیں جاری کام کومتاثر کرسکتی ہے۔

نوترے ڈیم کیتھڈرل کے ترجمان فیلپ فیلنوف نے بتایاکہ ان کی پہلی ترجیح چرچ کا تحفظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چرچ کو ڈھانپے کاعمل منگل کے روز انجام دیا گیا جس کے لیے پیشہ ورہ کو پیمائوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔

آتش زدگی کے باعث متاثر ہونے والے گرجا گھر کی بحالی میں پانچ سے چھ سال کا عرصہ لگ سکتا ہےمگر صدر عمانویل میکروں کا کہنا ہے کہ وہ جلد ازجلد نوترے ڈیم کیتھڈرل کو زائرین کے لیے کھول دیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں