لیبیا: قومی حکومت کے سیکرٹری دفاع پراسرار طورپر اغواء

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا کی حکومت کےایک ذمہ دار ذریعے نےبتایا ہےکہ قومی وفاق حکومت کی وزارت دفاع کے سیکرٹری اوحیدہ نجم کوسوموار کےروز وسطی دارالحکومت طرابلس میں النوفلین کےمقام سے پراسرار طورپر اغواء کرلیا گیا جس کے بعد ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں۔

ذرائع نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کوبتایاکہ مغوی سیکرٹری اوحیدہ نجم کےبھائی نےبھی اس کی تصدیق کی ہے۔ سوموار کو شام سات بجے کےبعد سے ان کے ساتھ رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوحیدہ نجم کی گم شدگی طرابلس میں متمرکز ملیشیا کے ہاتھوں اغواء کی واردات ہوسکتی ہے۔

قومی وفاق حکومت کے عہدیدار کی پراسرار گم شدگی کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف جنرل خلیفہ حفتر کی ماتحت فوج اور قومی وفاق حکومت کےدرمیان طرابلس پرقبضے کے لیے گھمسان کی جنگ جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں