سوڈان : اپوزیشن اور عسکری کونسل کے درمیان مشترکہ کمیٹی پر اتفاق رائے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سوڈان میں عبوری عسکری کونسل کے ترجمان شمس الدین الکباشی کے مطابق بدھ کے روز عسکری کونسل اور اپوزیشن کی ڈیکلریشن آف فریڈم اینڈ چینج فورسز کے درمیان ایک اجلاس منعقد ہوا۔

جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں ترجمان نے تصدیق کی کہ امن کو یقینی بنانے کے لیے فریقین کے درمیان شراکت اور مل کر کام کرنے کے حوالے سے اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

عکسری کونسل کے مطابق جب تک مقصد ایک رہے گا اس وقت تک ڈیکلریشن آف فریڈم اینڈ چینج فورسز کے ساتھ اختلاف کا وجود نہیں ہو سکتا۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ فریڈم اینڈ چینج فورسز کے ساتھ اختلافی نکات کو زیر بحث لانے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کے حوالے سے سمجھوتا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب فریڈم اینڈ چینج فورسز کا کہنا ہے کہ "ہم نے عسکری کونسل کے مثبت موقف کے حوالے سے دعوت کا جواب دیا ہے"۔

فورسز نے باور کرایا کہ وہ انقلابی تحریک کی قیادت کر رہی ہے۔ فورسز نے شہریوں کے تحفظ کے سلسلے میں سوڈان کی مسلح افواج کے کردار کو گراں قدر قرار دیا۔

اس سے قبل سوڈانی عسکری کونسل نے اعلان کیا تھا کہ خرطوم نے ملک کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔

سوڈانی عسکری کونسل کے نائب سربراہ محمد حمدان دقلو نے کہا کہ "اگر نوجوان مستعد ہیں تو تو ہم اب سے انہیں اقتدار سونپ دینے کے لیے تیار ہیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی مطلوبہ ضروریات پوری کرنے کے لیے پوری توانائی صرف کی جا رہی ہے۔ نائب سربراہ نے باور کرایا کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ملک کے تمام صوبوں میں ریپڈ سپورٹ فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں