سوڈان کے سابق وزیراعظم کی تمام مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کی اپیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سوڈان کی حزبِ اختلاف کی سرکردہ شخصیت اور سابق وزیراعظم صادق المہدی نے عوام کے تمام مطالبات پورے ہونے تک احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

انھوں نے ہفتے کے روز دارالحکومت خرطوم میں ایسے وقت میں یہ اپیل کی ہے جب عبوری فوجی کونسل اور احتجاجی تحریک کی مشترکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہورہا ہے ۔اس میں وہ مظاہرین کے سول حکمرانی کے مطالبے کے بارے میں تبادلہ خیال کررہے ہیں۔

مظاہرین کے قائدین 11 اپریل کو سابق صدر عمر حسن البشیر کی فوج کی کارروائی میں معزولی کے بعد سے عبوری حکمراں کونسل سے مذاکرات کے متعدد دور کر چکے ہیں لیکن یہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکے ہیں۔البتہ اسی ہفتے فوجی کونسل اور احتجاجی تحریک کو منظم کرنے والے گروپ اتحاد برائے آزادی اور تبدیلی نے ایک مشترکہ کمیٹی کے قیام سے اتفاق کیا تھا تاکہ مستقبل کا لائحہ عمل ترتیب دیا جاسکے۔

عبوری فوجی کونسل نے دو روز پہلے وضاحت کی تھی کہ وہ صرف خود مختار اتھارٹی اپنے پاس رکھے گی اور وزارت ِعظمیٰ کا عہدہ اور تمام وزارتیں سویلین کے حوالے کردے گی ۔ کابینہ کا سربراہ، حکومت اور انتظامی اختیارمکمل طور پر سویلین (کے پاس) ہو گالیکن احتجاجی تحریک کے منتظمین اس اعلان سے مطمئن نہیں ہوئے اور وہ اپنا احتجاجی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں