ٹرمپ ، نیتن یاہو کے’یہود مخالف جذبات‘ پرمبنی کارٹون کی اشاعت پرنیویارک ٹائمزکا اعتذار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکا کے موقر روزنامہ نیو یارک ٹائمز کو انتہا پسند اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک کارٹون پر معذرت کرنا پڑ گئی ہے اور یہودی مذہبی کی علامات کی عکاسی کرنے پر اخبار کا یہ کارٹون یہود مخالف قرار پایا ہے۔

اخبار نے گذشتہ جمعرات کو اپنے انٹرنیشنل ایڈیشن میں یہ کارٹون شائع کیا تھا۔اس میں نیتن یاہو کو ایک رہ نما کتا بنایا گیا تھا اور وہ ستارہ داؤد کے رنگ کے لباس میں ملبوس تھا۔وہ اندھے صدر ٹرمپ کی رہ نمائی کررہا تھا اور ٹرمپ کو کارٹون میں یہود کی خصوصی ٹوپی کپاہ پہنائی گئی تھی۔

نیو یارک ٹائمز نے پہلے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس کارٹون پر معذرت کی تھی اور پھر سوموار کو پرنٹ ایڈیشن میں اس پر اعتذار شائع کیا ہے۔اس میں اخبار نے لکھا ہے کہ ’’یہ ڈرائنگ یہود مخالف جذبات سے مملو تھی۔ یہ تصویر جارحانہ تھی اور اس کی اشاعت فیصلے کی غلطی تھی‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں