جُھوٹ کا پیکر میڈیا "خوابیدہ" جو بائڈن کی سپورٹ کر رہا ہے : ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ "خوابیدہ Joe" (جو بائڈن) کی سپورٹ کر رہا ہے۔ جو بائڈن سال 2020 کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار ہیں۔

پیر کی شام اپنی ٹویٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ "جھوٹی خبریں پھیلانے والا میڈیا پوری طاقت کے ساتھ خوابیدہ Joe کی پشت پر کھڑا ہے ... میں یہاں بائڈن اور اوباما کی وجہ سے موجود ہوں۔ اس لیے کہ ان دونوں نے اپنا کام نہیں کیا اور اب آپ کے سامنے ٹرمپ ہے جو ہر مطلوب امر کو انجام دے رہا ہے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ " خوابیدہ Joe پینسلوینیا میں پہلے اجتماع میں شریک ہوں گے۔ انہیں اندازہ نہیں کہ پینسلوینیا ریاست اس وقت اقتصادی طور پر بہترین حالت میں ہے۔ بے روزگاری کا تناسب کم ترین ہے۔ یہاں کی صنعت مردہ پڑی تھی جو اب ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔ ایک عظیم مستقبل اس ریاست کا انتظار کر ہا ہے! ..."

جو بائڈن نے جمعرات کے روز سرکاری طور پر اعلان کیا تھا کہ وہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے آئندہ صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ نے ان بنیادی اقدار کو تباہ کر ڈالا جو ریاست ہائے متحدہ امریکا کو امتیازی شان بخشتی ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2016 کے صدارتی انتخابات میں پینسلوینیا ریاست میں ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مارا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں