وڈیو : دبئی کے ولی عہد ٹوکیو کے ڈیجیٹل آرٹ میوزیم کے اندر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مكتوم نے اپنے "انسٹاگرام" اکاؤنٹ پر ایک وڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں "ڈیجیٹل آرٹ میوزیم "میں نظر آ رہے ہیں۔

وڈیو میں ٹیم لیب سے حاصل ہونے والی 3D لائٹوں کے سبب انتہائی حیرت انگیز تصاویر ظاہر ہو رہی ہیں جن میں ایسا لگ رہا ہے کہ شیخ حمدان قوس قزح کے اندر رنگین بادلوں کے بیچ چہل قدمی کر رہے ہیں۔

یہ "ٹیم لیب" ٹوکیو میں جزیرہ اوڈائبا میں واقع ہے۔ یہاں تخیل کا حقیقت سے امتزاج دیکھنے میں آتا ہے۔

یہ ڈیجیٹل آرٹ میوزیم 10 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر قائم کیا گیا ہے۔ اس کے اندر تصاویر پیش کرنے کے لیے 520 کمپیوٹرز اور 470 پروجیکٹرز کا استعمال کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں