گوانتانامو بے حراستی مرکز کا نگراں امریکی کمانڈر برطرف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی فوج کی جنوبی کمان کا کہنا ہے کہ کیوبا میں گوانتانامو بے حراستی مرکز کے نگراں امریکی ریئر ایڈمرل جان رِنگ کو اُن کی "قائدانہ صلاحیتوں پر عدم اعتماد کے سبب" اس ذمے داری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

اتوار کے روز جاری ایک مختصر بیان میں بتایا گیا کہ جان رنگ کو ہفتے کے روز ان کے منصب سے ہٹایا گیا۔ بیان میں اس اقدام کی وجوہات کے حوالے سے تفصیلات پیش نہیں کی گئیں۔

امریکی جنوبی کمان کے ترجمان خوسے رویز نے برطانی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ فیصلہ ایک ماہ تک جاری رہنے والی تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آیا۔ تحقیقات رواں ماہ اپریل میں پایہ تکمیل کو پہنچی تھیں۔

جان رنگ اپریل 2018 سے گوانتانامو بے حراستی مرکز کے کمانڈر تھے۔ جنوبی کمان کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ جیل کے کمانڈر کے سابق نائب جنرل جان ہوسی جیل کے قائمقام ناظم الامور ہوں گے۔

جنوبی کمان کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ انتظامی سطح پر قیادت میں تبدیلی سے گوانتانامو بے حراستی مرکز میں زیر حراست افراد کو پیش کی جانے والی دیکھ بھال اور سیکورٹی، انسانی اور قانونی تحفظ کا سلسلہ منقطع نہیں ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں