گپ بازی سے گریز کریں، پوپ فرانسیس کی زُلف تراشوں کو ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس دوستوں ، ہمسایوں کے درمیان عام فضول گفتگو اور گپ بازی پر اکثر خبردار کرتے رہتے ہیں لیکن اب انھوں نے عام لوگوں کی گفتگو کے مقبول مراکز زُلف تراشوں اور حجاموں کی دکانوں پر بھی گپ بازی سے گریز کا مشورہ دے دیا ہے۔

پاپائے روم سے اٹلی سے تعلق رکھنے والے قریباً 230 کیتھولک زُلف تراشوں، حجاموں اور خوب صورت کاروں ( بیوٹیشنز) نے ملاقات کی ہے۔پوپ فرانسیس نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا :’’ آپ کا کام ایسا ہے کہ اس کے دوران میں بآسانی گپ شپ کی راہ ہموار ہوجاتی ہے لیکن آپ کسی فضول گفتگو میں مصروف ہونے سے گریز کریں‘‘۔

انھوں نے کہا کہ ’’اس کے بجائے آپ کو اپنے پیشہ ورانہ کام کی انجام دہی کے وقت عیسائی طرز عمل اختیار کرنا چاہیے، اپنے گاہکوں سے شرافت اور خندہ پیشانی سے پیش آنا چاہیے،ہمیشہ ان سے اچھے اور حوصلہ افزا الفاظ میں گفتگو کریں‘‘ ۔

پاپائے روم نے اپنے گفتگو میں سولھویں صدی عیسوی کے ایک حجام، جراح ( سرجن) سینٹ مارٹن ڈی پورس کا حوالہ دیا ۔انھوں نے لاطینی امریکا کے ملک پیرو میں ڈومینیکن آرڈر میں شمولیت اختیار کی تھی اور اپنی زندگی کا بیشتر وقت غرباء اور مریضوں کی مدد میں گزار دیا تھا۔

واضح رہے کہ اٹلی میں حجام اور زُلف تراش بالعموم سوموار کو اپنی دکانیں بند رکھتے ہیں اور اس روز وہ ویٹی کن کی زیارت کو جاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں