.

تھائی لینڈ کے بادشاہ سلامت نے ذاتی محافظہ سےشادی رچالی!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

تھائی لینڈ کے بادشاہ 'ماھا واگیر الونکورن' نے چوتھی شادی حفاظتی عملے کی سربراہ سے کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے اسے 'ملکہ'کا خطاب دیا ہے۔ بادشاہ سلامت نے یہ اعلان اپنی تاج پوشی سےدو دن قبل کرکے سب کو ششدر کردیا۔

تھائی لینڈ کے سرکاری جریدے 'رائل گزٹ'میں شائع ہونےوالے بیان میں‌کہا گیا ہے کہ آج کے بعد 'سوتھیڈا فاگیرالونگکورن نا ایاتایا' کوتھائی لینڈ‌ کے بادشاہ کی چوتھی اور بیوی اور ملکہ کا درجہ حاصل ہوگا۔

نئی ملکہ کی عمر 40 سال ہے۔ وہ ماضی میں تھائی لینڈ کی سرکاری فضائی کمپنی میں فضائی میزبان بھی رہ چکی ہیں۔
سنہ 2013ء کو سوتھیڈا نے بادشاہ سلامت کے حفاظتی عملے میں بھرتی کیا گیا۔ وہ جلد ہی بادشاہ کی ذاتی محافظ یونٹ کی سربراہ کےعہدے پر پہنچ گئیں۔ یہ عہدہ فوجی پروٹوکول کے مطابق جنرل کے عہدے کے برابر ہے۔ اسےاب تک متعدد شاہی تمغوں سے بھی نوازا گیا ہے۔

تھائی لینڈ کے سرکاری ٹی وی چینل نے ایک فوٹیج میں سوتھیڈا کو بادشاہ سلامت کے سامنے فوجی وردی میں جھکے دکھایا ہے۔ جب کہ ایک دوسرے مقام پر وہ روایتی ریشمی لباس میں ملبوس ہیں۔

خیال رہے کہ کل ہفتے کے روز تھائی بادشاہ تاج پوشی کا تین روزہ جشن بھی منائیں گے۔ تاہم یہ معلوم نہیں کہ ملکہ سوتھیڈا اس میں کوئی کردار ادا کریں‌گی یا نہیں۔

66 سالہ تھائی بادشاہ واگیرالونگکورن نے اپنا زیادہ وقت جرمنی میں گذارا اور تین شادیاں کیں۔ ان کی پہلی شادی شہزادی سومسوالی سے ہوئی۔ان سے بادشاہ کی ایک بیٹی باگرا ہے۔

ان کی دوسری شادی اداکارہ پولبراسیرتھ یوفاڈیڈا سے ہوئی جن سے ان کاایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔