لیبیا : سبھا میں ایل این اے کے تربیتی کیمپ پر مسلح حملے میں آٹھ فوجی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا کے جنوبی شہر سبھا میں کمانڈر خلیفہ حفتر کے زیر کمان قومی فوج ( ایل این اے) کے ایک تربیتی کیمپ پر مسلح افراد کے حملے میں آٹھ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

سبھا کی مقامی بلدیہ کے ایک ذریعے نے ہفتے کے روز ان ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے ۔ لیبی قومی فوج نے داعش کے انتہا پسندوں اور پڑوسی ملک چڈ سے تعلق رکھنےو الے جنگجوؤں پر اس حملے کاالزام عاید کیا ہے۔

لیبیا کے جنوب میں خلیفہ حفتر کی قومی فوج کا کنٹرول ہے جبکہ اس علاقے میں انتہا پسند گروپ داعش کے جنگجو بھی فعال ہیں۔انھوں نے حالیہ مہینوں کے دوران میں گھات لگا کر اس فوج پر متعدد تباہ کن حملے کیے ہیں۔ داعش کے جنگجو لیبیا کے وسطی شہر سرت میں دسمبر 2016ء میں شکست کے بعد جنوبی علاقے کی جانب اُٹھ آئے تھے اور اب وہ وہاں مختلف کمین گاہوں میں مقیم ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں