.

حوثی ملیشیا کے امدادی آپریشن کا اہم عہدیدار فوجی کارروائی میں‌ ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سرکاری فوج نے الضالع گورنری میں مریس کے محاذ پر ایک کارروائی میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے امدادی آپریشن کے اہم عہدیدار سمیت متعدد جنگجوئوں کو ہلاک کردیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الضالع گورنری میں حوثی باغیوں اور یمنی فوج کے درمیان خونریز لڑائی ہوئی۔ سرکاری فوج نے حوثیوں کےامدادی آپریشن کے اہم عہدیدار کو اس کے ساتھیوں سمیت قتل کر دیا۔

ادھر جمعہ کے روز وسطی یمن کی البیضاء‌ گورنری میں آل حمیقان کے مقام پر سرکاری فوج کی کارروائی میں 7 حوثی باغی ہلاک ہوئے۔ ان میں متعدد اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔

سرکاری فوج کے العمالقہ بریگیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے حوثیوں کے ایک گروپ پر کاری وار کیا جس کے نتیجے میں اہم کمانڈروں سمیت سات جنگجو ہلاک ہو گئے۔