.

سوڈان میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس برطرف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوڈان میں عمر البشیر کی برخاست حکومت کی جگہ امور مملکت چلانے والی عبوری عسکری کونسل نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبدالمجید ادریس کو ن کے عہدے سے ہٹا دیا۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق عسکری کونسل نے عمر البشیر کی معزول حکومت کی وفادار شخصیات کو اعلیٰ عہدوں سے ہٹانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسی ضمن میں عسکری کونسل نے مظاہرین کے پر زور مطالبے پر چیف جسٹس عبدالمجید ادریس کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا۔