.

متحدہ عرب امارات اپنے شہریوں کے لبنان جانے پر عاید سفری پابندی جلد ختم کردے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کے لبنان جانے پر عاید سفری پابندی بہت جلد ختم کرنے کااعلان کیا ہے۔

بیروت میں متعیّن متحدہ عرب امارا ت ( یو ای ای) کے سفیر حمد سعید الشمسی نے لبنانی وزیر خارجہ جبران باسیل سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا ہے کہ ’’ اماراتیوں پر لبنان کا سفر اختیار کرنے پر عاید پابندی جلد ختم کردی جائے گی‘‘۔

سعودی عرب کے قریبی اتحادی ملک متحدہ عرب امارات نے فروری میں بھی اپنے شہریوں کے لبنان کے سفر پر جانے پر عاید انتباہ کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔یہ دونوں ممالک لبنان کی سیاسی صورت حال پر گاہے گاہے تشویش کا اظہار کرتے رہتے ہیں ۔انھیں لبنان کے امور میں ایران کی مداخلت اور شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی پشت پناہی پر تشویش لاحق ہےلیکن اب وزیراعظم سعد الحریری کی قیادت میں نئی حکومت کے قیام کے بعد سے صورت حال قدرے مستحکم ہوئی ہے۔