.

میگھن میرکل اور شہزادہ ھیری صاحب اولاد ہوگئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن میرکل نے ایک بچے کو جنم دیا ہے جس کے بعد دونوں صاحب اولاد ہو گئے۔ سوموار کے روز ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن میرکل کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے۔ برطانوی شاہی جوڑے کہ یہ پہلی اولاد ہے۔ بچہ تندرست اور صحت مند بتایا جاتا ہے۔

شہزادہ ہیری نےونڈسور شاہی محل میں ٹی وی کیمروں کے آگے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ میں اور میگھن والدین بن گئے ہیں۔ میگھن نے بچے کو جنم دیا ہے اور دونوں ماں بیٹا صحت مند ہیں۔

ملکہ الیزابیتھ دوم کے نو مولود پوتے کا شاہی خاندان میں ساتواں درجہ ہے۔ ابھی تک اس کا نام تجویز نہیں کیا گیا۔