.

نجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سوڈان سے بھاری مقدار میں سونا سمگلنگ کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوڈان کی سریع الحرکت فورس نے ایک نجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سونے کی بھاری مقدار بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے غیر ملکی کمپنی کا طیارہ قبضے میں لے لیا ہے۔

سوڈانی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک غیر ملکی کمپنی کا نجی طیارہ دریائے نیل ریاست کے ایک ہوائی اڈے سے سونے کی بھاری مقدار لے کر بیرون ملک روانہ ہونے کی تیاری میں تھا کہ اس دوران حکام کو طیارے میں موجود سامان کے مشکوک ہونے کا شبہ ہوا۔

طیارے کی تلاشی کے دوران اس میں سے سونے کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی گئی ہے۔ حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ طیارے کو خرطوم کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا ہے۔